ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / یورپ میں مہاجرین کا بحران کیسے شروع ہوا؟

یورپ میں مہاجرین کا بحران کیسے شروع ہوا؟

Thu, 26 Jan 2017 20:53:28    S.O. News Service

واشنگٹن،26جنوری(ایس  او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سن دو ہزار چودہ میں شامی بحران کے چوتھے سال میں داخل ہوتے ہی جہاں اس عرب ملک میں تباہی عروج پر پہنچی وہاں دوسری طرف انتہا پسند گروہ داعش نے ملک کے شمالی علاقوں پر اپنا قبضہ جما لیا۔ یوں شام سے مہاجرت کا سلسلہ تیز تر ہو گیا۔ اس کے ساتھ ہی دیگر کئی ممالک اور خطوں میں بھی تنازعات اور غربت نے لوگوں کو ہجرت پر مجبور کر دیا۔ ان ممالک میں عراق، افغانستان، ارتریا، صومالیہ، نائجر اور کوسووو نمایاں رہے۔سن دو ہزار پندرہ کے آغاز سے اب تک ایک ملین سے زائد مہاجرین اور تارکین وطن جرمنی پہنچ چکے ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر کا تعلق مشرق وسطیٰ کے شورش زدہ ممالک سے ہے، جن میں شامی مہاجرین کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔

جرمن چانسلر انگیلا میرکل کی مہاجر دوست پالیسی اور حالیہ عرصے کے دوران رونما ہونے والے دہشت گردانہ واقعات کے بعد نہ صرف جرمن سیاسی پارٹیاں بلکہ کچھ عوامی حلقے بھی پریشان نظر آتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ بھی ہے کہ اے ایف ڈی جیسی عوامیت پسند پارٹیاں اس معاملے کو اٹھا کر ووٹروں کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش میں ہیں۔جرمن چانسلر انگیلا میرکل کا اپنا قدامت پسند حکومتی اتحاد بھی جرمنی آنے والے نئے مہاجرین کی تعداد کی ایک سالانہ حد کے تعین کا مطالبہ کر رہا ہے۔ اس تناظر میں جرمنی میں رواں برس موسم خزاں میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات انگیلا میرکل کی پارٹی کے لیے انتہائی اہم قرار دیے جا رہے ہیں۔ میرکل کا کہنا ہے کہ جرمن آئین میں آرٹیکل سولہ اے ایک ایسی شق ہے، جس سے رو گردانی نہیں کی جا سکتی۔


 


Share: